9 ستمبر 2014 - 13:39
گوانتانامو میں موت کی حد تک سزا دئے جانے کا انکشاف

برطانوی میگزین ڈیلی ٹیلی گراف نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سي آئی اے ایجنٹوں نے القاعدہ کے مشتبہ قیدیوں کو موت کی حد تک اذیتیں دی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گراف نے پیر کے اپنے شمارے میں لکھا کہ القاعدہ کے دو مشتبہ قیدیوں میں سے ایک خالد شیخ محمد کو واٹر بورڈنگ کی سزا دی۔ میگزین لکھتی ہے کہ امریکی کانگریس جلد ہی اس موضوع پر رپورٹ جاری کرے گی جس سے بہت لوگوں کو صدمہ پہنچے گا۔

میگزین آگے لکھتی ہے کہ مذکورہ دونوں قیدیوں کے منہ پر کپڑا رکھ کر دھیرے دھیرے پانی ڈالنے کے عمل کو ہی کافی نہیں سمجھا گیا بلکہ ان کے سروں کو پانی میں کافی دیر تک ڈبوے رکھا گیا۔ میگزین لکھتی ہے کہ یہ سب نگرانی کرنے والے ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا گیا۔

ایک دیگر ذرائع کے حوالے سے میگزین لکھتی ہے کہ ان دونوں ملزموں کو گوانتانامو جیل میں اس طرح کی اذیتیں دی گئیں۔ ان قیدیوں میں سے ایک سعودی عرب کا قید تھا جس پر یمن کے ساحلی علاقے میں امریکی جنگی بیڑے پر حملہ کرنے کا الزام تھا۔

.......

/169